بوچھال کلاںـ(نامہ نگار) علاقہ ونہار کے مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے یہاں ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار مسلسل کمی کر دی ڈپٹی کمشنر چکوال نے نیا کرایہ نامہ بھی جاری کر دیا مگر انتظامئی اس پر عملدرآمد کرانے میں کمکل طور پر ناکام رہی اس وقت بھی میانی سے چکوال کا کرایہ 200روپے کلر کہار میانی کا کرایہ100 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ لوکل کرایہ بھی پرانا ہی وصول کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی کرایوں میں بھی کمی نہیں کی گئی بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو وہ کرائے بڑھا لیتے ہیں عوام نے ڈپتی کمشنر چکوال اور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ثمرات نہ مل سکے
Jun 10, 2024