کلرسیداں(نامہ نگار)شادی کی شاپنگ کے د ور ا ن اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان موٹر سائیکل چو ری کی وارداتوں میں ملوث نکلا۔ پولیس نے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ چند ایام قبل ملزم احمد اعجاز کے والد ملک قاسم اعجاز سکنہ ڈھوک محمدی کالونی راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے بیٹے احمد اعجاز کی شادی 10جون2024کو ہونا تھی اور وہ شادی کے سلسلے میں شاپنگ کیلئے کلر سیداں گیا جہاں سے وہ اغوا کر لیا گیا۔ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ملک فیاض نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم احمد اعجاز موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا جسے گزشتہ روز اپنے دوست کے موبائل فون کے ذریعے بلوا کر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔
کلرسیداں،اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان موٹر سائیکل چورنکلا
Jun 10, 2024