غازی میں سالانہ میڈیکل کیمپ، 500مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا

 تربیلا (نامہ نگار) انڈس پریس کلب غازی، النور میڈیکل سینٹر اور ڈاکٹر صدام سکندر کے باہمی اشتراک اور ایمز شوگر ہسپتال حیات آباد کے تعاون  کے مریضوں کے لیے فری  میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے۔ فری کیمپ میں شوگر کے 300 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا شوگر کا بڑا ٹیسٹ HBA1Cسمیت دیگر ٹیسٹ فٹ کئیر اور آنکھوں کا فری معائنہ کیا  گیا،مریضوں کو شوگر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات اور امپورٹڈ انسولین بھی فری فراہم کی گئی،ڈائریکٹر ایمز شوگر ہسپتال ایاز خان مجاہد کہتے ہیں کہ غازی کی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جلد ضلع ہری پور کے لئے غازی میں ڈائبٹیز سینٹر قائم کیا جائے گا،جہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ، جس میں شوگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر جمال، جنرل و شوگر فزیشن ڈاکٹر صدام سکندر، ایم او ڈاکٹر مجتبی احمد، آئی اسپیشلسٹ آپٹامسٹ رب نواز، عامر محفوظ،ہدایت اللہ، شاہ نواز، ثنا اللہ ،حماد علی، عمر خان، ڈائریکٹر ایمز ایاز خان مجاہد، کیمپ آرگنائزرز میجر محمد افضل، قاضی محمد آصف، امتیاز افضل، ایم ڈی النور میڈیکل سینٹر شمس الہدی، سہیل شمسی، سلطان سرور اور محمد ارشاد نے رضاکارانہ طور پر پر اپنی خدمات پیش کیں، میڈیکل کیمپ میں غازی، کھڑی و گندگر، سریکوٹ، کنڈی، تربیلا کالونیز اور گردونواح سے شوگر اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں نے استفادہ حاصل کیا، اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں نے فری شوگر میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے فری میڈیکل کیمپس سے شوگر کے مریضوں کو بڑا ریلیف ملتا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن