مری(نمائندہ خصو صی ) حضرت بابالعل شاہ قلند ر بیابانی سوراسی سیداں نیومری میں عرس کی سالانہ تقریبات گذشتہ روزاتوار9 مئی کو عقید ت واحترام سے شروع ہوگیا ملک بھر سے مریدین کی بہت بڑی تعداد دربا رپر پہنچنا شروع ہوگئی ہے عرس کی تقریبات عیدالاضحی سے قبل اختتام پذیر ہوجائیں گیں،عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سوراسی دربار کی جانب سے زائرین کوسہولیات فرا ہم کرنے کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کسی کوبھی منشیات لے جانے نہ تواجازت ہے اورنہ ہی کسی کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بڑ ے پیر مخدوم سید نوید الحسنین شاہ کاظمی سجادہ نشین دربا ر عالیہ حضرت سید بابا لعل شاہ قلندر سوراسی سیداں نے کہا ہے کہ عرص کی سالانہ تقریبات میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور عرص کی تعظیم و تقدس کا احترام سب پر لازم ہے انھوں نے کہا کہ عرس ہمیں بھائی چارے اخوت اور اسلام کی سربلندی کی تعلیم دیتا ہے کہ کہ غیر شرعی کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اس لئے عرس مبارک میں کسی کو بھی غیر شرعی کام کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی ۔ قران خانی ۔نعت خوانی حمد و ثنا کا اہتمام کیا جانا چا ہے اور کسی طرح بھی کسی طرح کی منشیات کا استمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے اس لئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے اگر کوئی بندہ منشیات فروشی اور اس کا استمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی اور ایکشن لیا جائے گا ہمارے آبا اجداد نے کبھی اس طرح کے کام کی اجازت نہیں دی ہے اس لئے عرض کے تقدس کو کسی صورت پامال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
حضرت بابالعل شاہ قلندر بیابانی سوراسی نیومری میں عرس کی تقریبات شروع
Jun 10, 2024