اسلام آباد(اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ گھرانوں کی ذرائع معاش کے لیے مدد کا سلسلہ جاری ہے، لائیولی ہڈ منصوبہ کے تحت جعفر آباد کے 35 سیلاب متاثرہ افراد مستفید ہوئے ۔ثقریب تقسیم گورنمنٹ ہائی سکول روجھان جمالی جعفرآباد میں منعقد ہوئی ۔متاثرین میں لوڈر رکشوں کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے بعد لوڈر رکشے حوالے کیے گئے ۔ہلال احمر پاکستان کے فلڈ ریسپانس 2022 کے ریکوری مرحلہ کی تکمیل کے لیے چھ اضلاع میں لوڈر رکشہ کی تقسیم 7 جون سے شروع کی گئی ہے ۔سندھ کے پانچ اور بلوچستان کے ایک ضلع میں گھریلو کفالت کے لیے لوڈر رکشے دیے جارہے ہیں ۔ہر ضلع میں 35 مستفید کنندہ میں لوڈر رکشے تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان،،ہلال احمر بلوچستان برانچ کے چیئرمین عبد الولی غبیزئء ،لائیولی ہڈ پروگرام کے سیف جمالی،عقیل جوکھیو ، ثوبیہ عزیز ،،لائیولی ہڈ آفیسر بلوچستان عبد اللہ لانگو ،صدام حسین لانگو سمیت جعفر آباد کے رضاکاروں نے شرکت کی واضح رہے کہ اس سے قبل ہلال احمر پاکستان کی جانب سے گھریلو کفالت کے لیے بھینسیں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔
جعفر آباد،ہلال احمر کے زیر اہتمام لوڈر رکشوں کی تقسیم
Jun 10, 2024