بھارہ کہو (نامہ نگار)ڈھوک موہری محلہ چوہدریا ں مسجد البلال میں قائم مدرسہ شمس الاسلام جو گذشتہ دوسال سے دینی تعلیم کی خدمات کیلئے کو شاں جسکی نگرانی خطیب جامع مسجد البلال مولانا شبیر سیالوی کر رہے ہیں جبکہ دینی درس و تدریس کی ذمہ داری قاری عرفان چشتی کے ذمہ ہے جنہوں نے مختصر عرصہ میں دینی درس کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم کے سلسلہ پر خاص توجہ دی اور اس مختصر عرصہ میں مدرسہ شمس الاسلام سے پانچ بچوں کو مکمل حفظ قرآن کرایا گزشتہ روز بھی انہوں نے مدرسہ ہذا کے ننھے طالب علم حافظ حارث حفیظ ولد حفیظ عباسی کی حفظ قرآن کرنے پر دعا ئیہ تقریب بسلسلہ تکمیل قرآن کی ایک تقریب کی جس میں علمائے کرام کے علاوہ مسجد و مدرسہ ھذا کی انتظامی کمیٹی کے معززین نے بھی شرکت کی اور اظہار حیال کرتے ہوئے دینی خدمات کے پیش نظر علمائے کرام کی حوصلہ افزائی کی اور حفظ کرنے والے بچے حافظ حارث حفیظ اور اس کے والدین کو مبارکباد دی ۔