اسلام آباد (وقائع نگار )موسیقی روح کی غذا ہے۔آج کے مسا ئل سے بھرے دور میں میوزک تھراپی سے لوگوں کی زندگیوں کوآسا ن بنایا جا سکتا ہے۔ مو سیقی کی نسل درنسل خدمت کرنیوالے گھرانوں کی خد ما ت کو سرکاری سطح پرپذیرائی ملنی چاہیے۔ ان خیا لات کا اظہار خاندانی قوال اور موسیقار استاد غلام رضا قوال نے سماجی و سیاسی عمائدین پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی سے معاشرتی مسائل کا حل ممکن ہے۔ نئی نسل تک قوالی کی روایت کو پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ استاد نصرت فتح علی خان سمیت دیگرنامورگائیکوں کی فنی خدمات پر دنیا بھر میںآج بھی تحقیق جاری ہے۔ استاد غلام رضا قوال نے کہا کہ ننھیال اور ددھیال میں کئی نسلوں سے ہمارے خاندان میں فن موسیقی کی خدمت جاری ہے۔ دادا جی ماسٹر رفیق حسین قوال ہمارے گھر انے کا معروف نام ہے جن کے ملک بھر میں لوگ آج بھی معترف ہیں۔ درباروں اور درگاہوں پر روحانی کلام گا کر درباری قوال کا درجہ ملنا ہمارے خاندان کا اعزاز ہے۔غلام رضا قوال اور ہمنوا دھونکل شریف سخی سردار شاہ بادشاہ چن پیر سرکار والے کا کہنا ہے کہ 10 سال سیسرکاری اور نجی میڈیا پر مقبولیت اور عوامی ستائش کی بدولت فن کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
میوزک تھراپی سے لوگوں کی زندگیوں کوآسان بنایا جا سکتا، استاد غلام رضا قوال
Jun 10, 2024