ٹیکسلا پولس سٹیٹ ہونے کے باعث داکوئو ں ،راہزنوں کے نرغے میں ہے : ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق صوبائی وز یراورپی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدرملک تیمور مسعوداکبرنے کہاہے کہ ٹیکسلاواہ سرکل کے علاقے پو لیس سٹیٹ ہونے کے باعث عوام ڈاکوئوں ،ر اہزنوںکے نرغے میںہیں،ٹیکسلامیںڈکیتی اورقتل کی وارداتوںکے ساتھ ساتھ واہ کینٹ کے پوش علا قوںمیںبھی لوگوںکی جان ومال محفوظ نہیں ،انہو ںنے بتایاکہ آج 9جون صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب مال روڈواہ کینٹ پررہائش پذیر،معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹرطلعت وائیںکے گھرنامعلوم مسلح افرادنے داخل ہوکران کے خاوندکور سیو ں سے باندھ دیا،گھرمیںموجودنقدی،غیرملکی کرنسی،شا رٹ گن اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرباآسانی فرار ہوگئے،ٹیکسلامیںافضل فاروقی کے بیٹے کی ڈاکوئو ںکے ساتھ مزاحمت کر تے وقت ہونے والی ہلاکت پرسخت صدمہ اورافسوس ہے،خداتعا لیٰ کی ذات کسی باپ کو جوان اولا دکا صدمہ نہ دکھائے،ان خیالات کااظہارانہوںنے مقتول سیف کے والدمحمدافضل فاروقی کی رہائش گاہ پراظہار،رنج وغم کرتے ہوئے کیا ،انہو ںنے کہاکہ ٹیکسلاواہ سرکل کے تمام علاقے پولیس کی سرپرستی میںڈاکوئوںکے رحم وکرم پرچھوڑد یئے گئے ہیں،پولیس کوصرف نقد’’ما ل‘‘چا ہیئے، انہو ںنے بتایاکہ چندروزقبل ٹیکسلاسٹی کے علاقے میں لوگوںنے ازخودڈاکوپکڑکرٹیکسلاسٹی پولیس کے انچار ج کے حوالے کیئے،تاہم دوسرے ہی روزٹیکسلاسٹی پولیس کے نگران نے لاکھوںروپے وصول کرکے ڈاکوئوںکوچھوڑدیا،پولیس کے اعلی افسران نے ٹیکسلا سٹی پولیس کے انچارج کویہاںسے معطل کرکے لائن حاضرکردیا اوراپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے،ملک تیمورمسعودنے مزیدکہاکہ یہ کہاںکاانصا ف ہے؟انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میںحکو متیںبنانے والوںسے یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میںعوام نے جن امیدوار وںکومنتخب کیا،ان کی جیت کو19گھنٹے بعدہار میںتبدیل کرکے شکست خوردہ عناصرکواسمبلیو ں میںداخلے کے نوٹیفکیشن جاری کرد یئے گئے،ملک تیمو ر نے مزیدکہاکہ پولیس اپنی عارضی سینہ زوری کی دھاک بٹھانے کیلئے ٹیکسلاواہ سرکل کے علاقو ں میںگزشتہ دوماہ کے دوران ہونے والی واردا تو ںمیںڈکیتی کی دفعات سرے سے شامل ہی نہیںکر تی،اسطرح  اعلی افسران کی نگاہوںمیںاپنی ’’کارکر دگی‘ ‘کابھرم قائم رکھے ہوئے ہے، ڈھبیاںرو ڈپر ناصرجمال کی دوکان پرہونے والی ڈکیتی اور ٹیکسلا میںمحمدافضل فاروقی کے جوانسال بیٹے سیف کوڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کرنے کی وارداتوں کا سخت مذمت کرتے ہیں اورنامعلوم مسلح ڈاکوئوںکے ہاتھوںلٹنے والے اورقتل ہونے والے لوگوںکے لواحقین کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن