راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان بھارت T20 کرکٹ میچ کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک لائیو دکھانے کے خصوصی انتظامات کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کئے میچ کے شروع ہونے سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس پی راول فیصل سلیم سمیت دیگر سینئیر افسران بھی ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھے ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کیاراولپنڈی پولیس کے 1000 کے قریب افسران سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹیز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے64سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گیایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دی گئیں شائقین کرکٹ کو مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط کے ذریعے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔