اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اتوار کے روز بھی اپنی جنگ جاری رکھی ۔اس دوران مجموعی طور پر سات اکتوبر سے اب تک 37084 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ ان میں زیادہ تر فلسطینی بچے اور خواتین شامل ہیں۔سب سے بڑی مگر صرف ایک فوجی کارروائی کے دوران نصیرات میں کم از کم 274 فلسطینی ہلاک کیے ہیں۔ نصیرات میں اسرائیلی فورسز نے کم از کم 698 فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔ اب تک کل زخمی ہونے و الے فلسطینیوں کی تعداد 84494 ہے۔اسرائیل کو غزہ میں اپنی حتمی کامیابی کے لیے اپنی تاریخ کی طویل ترین جنگ کا سامنا ہے۔ اسے خطرہ ہے کہ حماس کی قوت آنے والے دنوں میں بھی مزاحمتی تحریک کے نام پر فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ اس لیے غزہ میں مسلسل قتل عام اور نسل کشی کرنے کے بھی الزامات برداشت کر رہے ۔ نیز بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری کا خوف ہے جبکہ بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ہر ممکن اقدمات کے حکم کا سامنا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج نے اب تک 37084 فلسطینی ہلاک کر دیے
Jun 10, 2024 | 12:23