خادم حرمین شریفین کی دعوت پر 66 ملکوں کے 683 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

Jun 10, 2024 | 14:04

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ اور خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 88 ملکوں سے 2322 مرد و خواتین کو اس سال حج کے لیے بلایا گیا ہے۔خادم حرمین شریفین کے حج پروگرام کے مہمانوں کے طور پر 15 ملکوں سے 223 عازمین حج 1445 ہجری کے ماہ ذوالحج کی تیسری تاریخ کو مکہ مکرمہ پہنچے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 66 ملکوں کے 683 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت حج کی طرف سے مہمانوں کو مربوط سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ وہ سہولت سے اور آرام دہ ماحول میں مناسک حوزارت حج خادم حرمین شریفین کے باقی مہمانوں کا بھی سعودی عرب پہنچنے پر استقبال کر رہی ہے۔ وزارت کی جانب سے ورکنگ کمیٹیوں کے ذریعے آنے والے مہمانوں کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ حج کے مناسک کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کو مسجد نبوی اور وہاں کی تاریخی یادگاروں کی زیارت کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا اور اس دوران پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ج ادا کرسکیں۔وزارت حج خادم حرمین شریفین کے باقی مہمانوں کا بھی سعودی عرب پہنچنے پر استقبال کر رہی ہے۔ وزارت کی جانب سے ورکنگ کمیٹیوں کے ذریعے آنے والے مہمانوں کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ حج کے مناسک کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کو مسجد نبوی اور وہاں کی تاریخی یادگاروں کی زیارت کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا اور اس دوران پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں