شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی

Jun 10, 2024 | 15:27

شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی جس کے بعد شاہراہ کو 7 ماہ بعد کھول دیا گیا، سیاح صبح9سے شام 5 بجے تک سفرکرسکتے ہیں۔ برفباری کے باعث بند ہونے والی شاہراہ کاغان کو 7ماہ کی بندش کے بعد بابو سر ٹاپ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔ این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، جس کے بعد شاہراہ کو بحال کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ دیامر اور ڈی سی مانسہرہ کے درمیان مشاورت کے بعد روڈ بحال کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاح صبح 9سے شام 5بجے تک سفر کرسکتے ہیں، سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔ بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، گزشتہ سال بابو سر ناران شاہراہ تقریبا 8ماہ کیلئے بند کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں