وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع

Jun 10, 2024 | 16:26

ویب ڈیسک

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر غور ہو گا۔ مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال ( 2023.24) معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا۔

مزیدخبریں