وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےوزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

Jun 10, 2024 | 16:30

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے 91ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پروزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ایس ڈی پی سے 91ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی۔خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

مزیدخبریں