فنی خرابی دور:غیر ملکی پرواز 136 عازمینِ حج کو لیکر 24 گھنٹے بعدکراچی ایئر پورٹ سے روانہ

 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز سے موجود غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔ پرواز کیو آر 611 کراچی ایئر پورٹ سے 136عازمین حج سمیت مسافروں کو لے کر پیر کی صبح اپنی منزل دوحہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی۔  پرواز کیو آر 611کی روانگی کے وقت ایئر بس اے 330طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی، خرابی دور کرنے کے لیے بر وقت کام شروع کر دیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا۔ گزشتہ روز بیشتر مسافروں کو ایئر پورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا لیکن 60فیصد مسافر ایئر پورٹ پر ہی موجود رہے، پرواز لگ بھگ 24گھنٹوں بعد پیر کی صبح 6 بجے کے بعد کراچی سے دوحہ کے لیے روانہ ہوئی۔ ممکنہ طور پر 136عازمین حج کو ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن