بجٹ: چینی، گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

Jun 10, 2024 | 16:46

ویب ڈیسک

لاہور:  آئندہ مالی کے سال کے بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کی اشیاء جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرونکس کی سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیاء، کپڑے، لیدر آئٹمز  بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن، سمارٹ واچز اور گھڑیاں بھی مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں