نیتن یاہو حکومت کو بڑا دھچکا، اہم وزیر مستعفی

Jun 10, 2024 | 23:45

ویب ڈیسک

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے وزیر بینی گینٹز نے نیتن یاہو کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا۔

اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے غزہ پر مہینوں سے جاری حملے کے دوران، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

گینٹز نے اتوار کو ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آج ہنگامی حکومت کو ایک بھاری دل کے ساتھ لیکن پورے اعتماد کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انتخابات ہونے چاہئیں جو آخر کار ایک ایسی حکومت قائم کریں جو عوام کا اعتماد جیت سکے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔

"میں نیتن یاہو سے مطالبہ کرتا ہوں: متفقہ انتخابات کی تاریخ طے کریں۔”

گینٹز نے گزشتہ ماہ ہنگامی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جو غزہ پر جنگ کی نگرانی کے لیے گزشتہ سال تشکیل دی گئی تھی۔

گینٹز نے کہا کہ نیتن یاہو کی زیرقیادت حکومت کے خلاف مظاہرے اہم ہیں لیکن قانونی ہونے چاہئیں، احتجاج اہم ہیںانہیں قانونی طریقے سے منعقد کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں نفرت کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔

مزیدخبریں