عمران خان کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورہ پر عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں. ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا خط کے نکات میں بتایا گیا ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں. انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فیئر ٹرائل کیا جائے. بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروا دیا۔

واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...