وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن پر صوبہ چلا رہا ہوں، کرپشن پر ہمارا زیرو ٹالرنس ہے، ہم نے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہے۔اویس لغاری بڑے بڑے مافیا کو سپورٹ کر رہے ہیں، واپڈا کی مرضی بغیر ایک یونٹ بجلی چوری نہیں کی جاسکتی۔نجی نیوز کے پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لیڈرز جعلی کیسز میں جیلوں میں ہیں۔ ہم نے اپنے صوبے کی بات کرنی ہوتی ہے۔لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ۔تاکہ ہم ان کے مسائل حل کریں وہ ہماری طرف دیکھتے ہیں ۔ ہم اپنے صوبے کے حقوق بھی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کوتوڑا گیا، ایک وقت پرالیکشن نہیں ہوئے، جب وقت آئے گا تو پھر ہم بتائیں گے آئین توڑنے والوں کیساتھ کیا کرنا ہے، اس وقت ہمارے صوبے میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل ہیں، خیبر پختونخوا میں کل بھی ہمارے جوان شہید کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں میں محسن نقوی کے ساتھ نہیں بلکہ وفاقی وزیرداخلہ کےساتھ بیٹھا تھا اور اپنے صوبے کی بہتری کیلئے بیٹھا ہوں ، لوگوں نے ہمیں مسائل حل کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے۔ہم 16روپے فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گئے ، اب 65 روپے سے زیادہ ہے، ان لوگوں نے ملک کو لوٹا ، کوئی بندہ کسی مجبوری کے تحت بجلی کا بل نہیں دیتا تو اس کی وجہ یہ بڑے چور ہیں، لااینڈ آرڈر کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں روزگار اور کاروبار نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کواپنے واجبات نہیں مل رہے۔ 2ہزارارب روپے سے زیاد ہ صوبے کے واجبات ہیں ، ہم نے چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت سے وفاق بہت بڑا ریونیو حاصل کررہا ہے۔80فیصد ٹوبیکو خیبرپختونخوا میں کاشت ہوتی ہے،جس سے وفاقی حکومت 300ارب روپے کما رہی ہے اور اس میں سے خیبر پختونخوا کو صرف 50کروڑ روپے مل رہے ہیں۔اگر وفاق ہمارے واجبات ادا کرے گا تو 300ارب روپے کو 900ارب روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ مجھے میرے واجبات ہی نہیں دیے جارہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ ہائیڈل پر فوکس کریں، ہم 4روپے بجلی آپ کو دے رہے ہیں۔ ہمارے واجبات دیں گے تو ہم مزید سرمایہ کاری کرکے پاکستان کو خودکفیل کریں گے ۔یہ غریب پر ہاتھ ڈالتے ہیں اورمافیاز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اویس لغاری خود بڑے بڑے مافیا کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ واپڈا کے بغیر ایک یونٹ بجلی چوری نہیں کی جاسکتی۔ اگر آپ نوکریں بیچیں گے تو کل وہ لوگوں کی جیپ کاٹیں گے کیونکہ آپ لوگ ان طریقہ کار سکھا رہے ہیں۔درد کش، سوجن دور کرنے کے انجکشن کی فروخت پرپابندیانہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی آئے گی اور سرمایہ کاری آئے گی، ٹوبیکو کمپنیز میرے حوالے کردیں میں اس کو اوپر لیکر جاوں گا، میں نے ٹوبیکو کمپنیز پر ٹیکس لگا یا ہے جس کو مزید بڑھاؤں گا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن پر چلنا ہے۔ میں کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جو کہانیاں سنائی جاتی ہیں اس پر کبھی یقین نہ کریں۔ ہم نے دہشتگردی کو صوبائی لیول پر کنٹرول کیا تھا، ہم گروتھ ریٹ کو 6.3پرچھوڑ کر گئے ،پچھلےسال مائنس پر چلا گیا۔اب دوبارہ دہشتگری میں اضافہ ہورہا ہے ،ذمہ دار یہ لوگ ہیں۔ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن پر صوبہ چلا رہا ہوں۔ کرپشن پر ہمارا زیرو ٹالرنس ہے۔ ہم نے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہے۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا ہے۔ انسان کو فیڈ بیک سے سیکھنا چاہئے، کوئی مشورہ دیتا ہے تو اس کو سننا چاہئے، کون سے مشورے پر عمل کرنا ہے اور کونسے پر نہیں یہ ہماری مرضی ہے، ہماری کابینہ میں ہر ایک کی رائے ہوتی ہے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہ اکہ اگر کام کرے تو ایس آئی ایف سی اچھا انیشیٹو ہے۔ پاک فوج ہماری ہے ۔اگر وہ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا، ہم ایس آئی ایف سی کیخلاف نہیں، ہم تو اس کو سپورٹ کررہے ہیں ۔