لاہور : جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی ہڑتال ، آپریشن ملتوی ، مریض تڑپتے رہے

لاہور( کامرس رپورٹر+ثناءنیوز) جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث ماڈل ٹاﺅن بم دھماکے کے زخمیوں سمیت زیر علاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آپریشن ملتوی کردئیے گئے جبکہ دور دراز کے علاقوں سے آﺅٹ ڈور میں آنے والے ہزاروں مریض بغیر طبی معائنہ کے مایوس لوٹ گئے۔ڈاکٹروں نے ایم ایس کے دفتر کے باہر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کے دفتر کا گھیراﺅ کیا دور روز قبل جناح ہسپتال میں ایک مریض کے علاج میں تاخیر برتنے پر ڈاکٹروں اور لواحقین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔سوموار کے روز ڈاکٹروں نے احتجاج کی کال دے رکھی تھی مگر ماڈل ٹاﺅن میں بم دھماکے بعد حکومت کے نوٹس لینے پر ڈاکٹروں نے ہڑتال موخر کردی۔گزشتہ صبح 8بجے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے کام چھوڑ دیا۔آﺅٹ ڈور کو تالے لگا دئیے۔ ڈاکٹروں نے مریضوں کو تڑپتے چھوڑ کر اپنا احتجاج جاری رکھا۔ دوسری طرف مریضوں اور لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن