عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت اپنا چوتھا میچ ہالینڈ کے خلاف فیروزشاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیل رہا ہے۔ جہاں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ بی میں بھارت کی ٹیم نے تین میچ کھیل کر پانچ پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہالینڈ کو اب تک تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میچ کے لئے بیٹنگ وکٹ تیارکی گئی ہے۔ سچن ٹنڈولکر اس میچ میں اٹھارہ رنز بنا گئے تو وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو ہزاررنزبنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔