تاجکستان کے صدر رحمان علی رحمان نے کراچی میں مزارقائد کا دورہ کیا ،مزارپر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی

مزارقائد کے دورے کے موقع پر تاجک صدرکے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔رحمان علی رحمان نے تاثرات درج کرنے والی کتاب میں لکھا کہ قائداعظم ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے مسلمانوں کے لیے جدوجہد کی اورانہیں وطن کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے قائداعظم کے مزارپر ہونے والی نئی تعمیرات کوبھی سراہا۔ تاجکستان کے صدرکراچی میں اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تاجربرادری سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن