انٹر بينک اور اوپن مارکيٹ ميں روپے کي قدر ميں مزيد بيس پيسے اضافہ ہوا ہے،انٹر بينک ميں ڈالر چوراسي روپے پچاسي پيسے تک گر گيا۔

فاريکس ڈيلرز کے مطابق ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر ميں اضافے سے روپے ميں استحکام ديکھا جا رہا ہے ۔ ٹريڈنگ کے دوران روپے کي قدر ميں مزيد اکيس پيسے اضافہ سے ڈالر تين ماہ کي کم ترين سطح چوراسي روپے پچياسي پيسے پر ٹريڈ ہو رہا ہے اور ڈالر کي فراہمي ميں بہتري کے باعث دو روز ميں روپے کي قدر ميں پچاس پيسے اضافہ ہوچکا ہے ۔ دوسري جانب اوپن مارکيٹ ميں بھي ڈالر بيس پيسے کم ہو کر پچاسي روپے بيس پيسے ميں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ يورو ايک روپے کمي سے ايک سو اٹھارہ روپے اسي پيسے اور برطانوي پاؤنڈ بھي ايک روپے کم ہو کر ايک سو اڑتيس روپے پر آگيا

ای پیپر دی نیشن