سی آئی ڈی پولیس کراچی نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے چاراہم دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ اورخودکش جیکٹ برآمد کرلی۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی عمرشاہد نے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے منگل کی رات گئے میٹروول کے علاقے چھوٹا قبرستان کے نزدیک چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پرحملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزموں مشرف، شیرزلی، احمد علی اورحمید اللہ کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے میں ایک بائیس کلو وزنی خود کش جیکٹ، دس کلو دھماکہ خیز مواد، تین کلاشنکوف، تین ہینڈ گرنیڈ، ایک اسموک بم، ایک ڈیٹونیٹر، ایک ٹی ٹی اور تہتر گولیاں شامل تھیں جبکہ ملزموں کے قبضے سے پانچ کلو چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزموں کے چار ساتھی خان امیر، سربراہ کالعدم تنظیم قاری عابد ، طیب محسود اورفدا محسود فرار ہوگئے۔ ملزم کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کرنے کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ای پیپر دی نیشن