ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی سیاسی کشیدگی میں کمی نے سٹاک مارکیٹوں پرمثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار کی سطح عبورکرگیا۔

Mar 10, 2011 | 08:36

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی تناؤ میں کسی حد تک کمی کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مندی کے بعد کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقرار رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اٹھاسی پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزار ایک سو اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا اور سرمایہ کار سارا دن فرٹیلائزر سیکٹر میں سرگرم رہے۔ مارکیٹ میں دس کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی، ایل ایس ای پچیس انڈیکس ستاون پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزارچھ سو اٹھاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو دو کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، تینتالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بارہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ سینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں