بھارت نے ہالینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کرورلڈ کپ کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے ہالینڈ کی ٹیم بھارت کو جیت کے لئے ایک سو نوے رنز کا ہدف دے سکی۔ ہالینڈ کو چھپن رنز کی ابتدائی پارٹنرشپ ملنے کے باوجود اس کا کوئی دوسرا بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا، پیٹر بورن اڑتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے ظہیرخان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارت نے ہدف بآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ مین آف دی میچ یووراج سنگھ نے ناقابل شکست اکاون رنز کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر دی نیشن