چیچہ وطنی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی وجہ سے کراچی کا امن تباہ ہوچکا ہے۔ ہمیں وزارتیں نہیں بلکہ عوام کے مسائل عزیز ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم کی کوششوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں جس سے عوام کے چار ارب روپے بچ گئے۔ حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں وڈیروں اور جاگیرداروں کو شکست دینگے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کرپشن سے پاک ہے اوراس نے ہمیشہ پاکستان کے غریب اورمتوسط طبقے کی ترجمانی کی ہے۔