کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا

Mar 10, 2011 | 22:26

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم یہ تیزی ٹریڈنگ کے دوران برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس کئی بار منفی زون میں بھی گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارایک سو انتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ تیس لاکھ شئیرز رہا، حجم کے اعتبار سے لوٹے پاکستان اور پی ٹی اے کے شیئرز نمایاں رہے۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ مارکیٹ پانچ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو تراسی پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو تین کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ستائیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، تیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں