ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران تیرہ کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالرزکی کمی کے بعد سترہ ارب سینتیس کروڑ ڈالرز کی سطح پرآ گئے

Mar 10, 2011 | 22:32

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پانچ مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب پچاس کروڑ چون لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہوکر سترہ ارب سینتیس کروڑ چھ لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران چھ کروڑانتیس لاکھ ڈالرزاور کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزرو میں سات کروڑ انیس لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس تیرہ ارب چھانوے کروڑاڑتالیس لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب چالیس کروڑاٹھاون لاکھ ڈالرزرہ گئے۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی درآمدی ادائیگیوں اورڈالرز کی مقامی طلب میں اضافے کے باعث دیکھی گئی۔
مزیدخبریں