چین میں میانمار کی سرحد کے قریب آنے والے زلزلے میں کم ازکم بائیس افراد ہلاک اوردو سوسے زائد زخمی ہوگئے، ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی

یوایس جیولوجیکل سروے کے مطابق چین میں آنے والے اس زلزلے کا مرکز جنوب مغربی صوبہ تھا۔ زلزلہ صرف دس کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زلزے سے ایک سپر مارکیٹ اور ایک ہوٹل کے کچھ حصے گر گئے اور لوگ ملبہ تلے دب ہوئے ہیں۔ اُدھر سرکاری ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ زلزلے سے پانچ سو کے قریب مکانات گرگئے اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ دو سو سے زائد زخمیوں میں سے تینتیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ چینی حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جنہوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن