پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہےکہ میاں نوازشریف کا سیاست میں حصہ نہ لینےکا دس سالہ معاہدہ پورا ہوچکا ہے اس لیے اب انہیں پیپلز پارٹی کی حکومت برداشت نہیں ہو رہی

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا عدلیہ اور فوج کو مشاورت میں شامل کرنے کا بیان خطرناک ہے۔ اس بیان سے تاثر ملتا ہے کہ آئینی ادارے ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے اور پاکستان میں جمہوریت بھی ناکام ثابت ہوئی ہے ۔
امتیاز صفدر وڑائچ صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب
انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والی مسلم لیگ نون اب خود یونیفکیشن بلاک کی شکل میں بد ترین ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔.

ای پیپر دی نیشن