شہبازشریف نے کرپشن کے جس حمام میں ڈبکیاں لگائی ہیں اس کی وضاحت میڈیا میں نہیں سپریم کورٹ کے سامنے پیش کریں۔ فردوس عاشق اعوان

Mar 10, 2012 | 15:54

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اصغرخان کیس ملکی تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے جبکہ یونس حبیب کے انکشافات نے جمہوریت کے چیمپئنز کے نام بے نقاب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ملوث افراد نے حکومتیں بنانے اور گرانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے، کرپشن کرنے والے سپریم کورٹ کے سامنے احتساب کےلیے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سپریم کورٹ سے جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روئیداد خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی مینڈیٹ کو جھکانے کی کوشش کی، انہیں بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف جمہوریت کے چیمپئن بنے پھرتے ہیں،کرپشن کے جس حمام میں انہوں نے غوطے کھائے ہیں اس کی وضاحت میڈیا کے سامنے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے سامنے پیش کریں۔
مزیدخبریں