پوليس ٹريننگ کالج سہالہ ميں اے ايس آئيز کی پاسنگ آؤٹ پريڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہران بينک اسکينڈل ميں ابھی تک کچھ ثابت نہيں ہوسکا،یہ سکینڈل پنجاب حکومت کے خلاف سازش ہے جس کا نون لیگ مقابلہ کرے گی۔
صوبائی وزير نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور کرپشن میں کوئی فرق نہیں، ہم کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ نئی ووٹر لسٹيں ابھی تک مکمل نہيں ہيں جیسے ہی مکمل ہوئیںفوری الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے ميں کہیں بھی سياسی بھرتی نہيں ہوئی، چار برس ميں سولہ ہزار پوليس اہلکارميرٹ پر بھرتی کئے گئے۔ قبل ازیں انہوں نے دوران تربیت شاندار کارکردگی دکھانے والے اے ایس آئیز ميں اعزازات بھی تقسيم کئے۔