کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کوکراچی ایئرپورٹ سے دبئی فرارکرانے میں پی آئی اے کی انتظامیہ شامل نہیں اورنہ ہی ملوث افراد ادارے کے مستقل ملازم ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شاہ رخ جتوئی کوملک سے فرار کرانے میں پی آئی اے کسٹمزسروسزکے ماتحت ادارے پیسنجر ہینڈلنگ کے شعبے میں کام کرنے والا ایک کنٹریکٹ سپروائزر اور اس کے2 لوڈر ساتھی ملوث ہیں ۔