کوئٹہ( نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی حکومت کو 5 سال ہو گئے،کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کی تعمیر ومرمت نہ ہو سکی۔ البتہ 4 ارب روپے لاگت بڑھ گئی ، پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی 5 سالہ مدت تو پوری کرنے والی ہے مگر اس حکومت کا کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کی تعمیر و مرمت نہ کراسکی۔اہم تجارتی اور دفاعی شہر چمن کو افغانستان اور وسط ایشیا سے ملانے والی سڑک کو میگاپروجیکٹ کے نام پر 2006ءمیں اکھاڑ دیا گیا۔ پرویزمشرف دورحکومت میں شروع کئے گئے اس منصوبہ کو2008ءمیں مکمل ہونا تھا اور لاگت 4 ارب روپے آنا تھی لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ۔
پی پی حکومت کے 5سال گزر گئے،کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل نہ ہوسکی
Mar 10, 2013