دو تین روز میں نگران وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائیگا: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

پشاور(نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ دو تین روز میں نگران وزیراعظم کے بارے میں فیصلہ ہوجائیگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں آئندہ حکومت 3پارٹیاں بنائیں گی،بہت خوش ہوں کہ 5سال مکمل کرکے جارہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں اقتدار منتقل ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کافی کامیابیاں ملی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پی کے

ای پیپر دی نیشن