کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان کے سیاسی مذہبی رہنماﺅں نے شفاف منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی نہ بنایا گیا تو ملکی سلامتی اور جمہوری استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی انتخابات کے التواءکی گھناﺅنی سازش ہے جسے ناکام بنانے کیلئے تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو اپنا موثر اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام مرکزی صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،بزنجونے کہا کہ بلوچستان کے حالات پہلے بھی خراب تھے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں مزید خراب کیا جارہا ہے۔ فرنٹیئر کور کو اختیارات دیئے گئے مگر وہ اختیارات قوم پرست رہنماﺅں اور بلوچوں کیخلاف استعمال کئے جارہے ہیں۔
شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں: بلوچ سیاسی و مذہبی رہنمائ
Mar 10, 2013