کراچی(اے پی اے) بھارتی شاعر اور فلم ڈائریکٹر گلزار کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائیں، پاکستان کے تمام شہر اچھے لگتے ہیں، کراچی ضرور آو¿ں گا۔ ممبئی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دل سے اب تک مایوسی کے بادل نہیں گئے جب بھی اس دن کو سوچتا ہوں کہ جب میں پاکستان آیا تھا اور مجھے اچانک لوٹنا پڑا تھا تو مجھے تکلیف ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر فنکاروں کو بھی پابندیوں میں رکھا جائیگا تو ہم کیسے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اپنے گاو¿ں کو تودیکھنے آیا ہی تھا ساتھ ساتھ مجھے پاکستان کے عوام سے بھی ملنا تھا خاص طور پر میں کراچی آنا چاہتا تھا مگر افسوس اتنی مہلت نہ مل سکی۔ انھوں نے کہا کہ اب جب بھی آیاتو کراچی آونگا مجھے پاکستان کے تما م شہر اچھے لگتے ہیں مگر کراچی بے مثال ہے اگر موقع ملا تو آیندہ ماہ پاکستان آونگا اور پہلے کراچی اترونگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے گزشتہ ماہ مجھے جو محبتیں پاکستان میں ملی ہیں میں ان کا کسی صورت بھی قرض نہیں اتار سکتا۔
گلزار