قرض سے تنگ شیخوپورہ میں نوجوان گھریلو ناچاقی پر سرگودھا میں لڑکی کی خود کشی

Mar 10, 2013


شیخوپورہ، سرگودھا (نامہ نگار خصوصی +نامہ نگار) شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان میں قرض سے تنگ نوجوان، سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ جنڈیالہ شیر میں 27 سالہ نوجوان ضیغم دو بچوں کا باپ اور درزیوں کا کام کرتا تھا نے کمیٹیوں کے قرض سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھالیں۔ ضیغم نے علاقہ میں ایک انعامی کمیٹی شروع کر رکھی تھی جس کا قرض چھ لاکھ روپے ہونے اور ادائیگی قرض نہ ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔ دوسری طرف سرگودھا میں بستی امیر پور کی رہائشی نوجوان لڑکی مصباح نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
زندگی ختم

مزیدخبریں