حکومت روپا بل اور کاغذات نامزدگی فارم کی فوری منظوری دے: طاہر القادری

لاہور (سٹاف رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ حکومت روپا ترمیمی بل اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے نئے کاغذات نامزدگی فارم کی فوری منظوری دے آرٹیکل 218کے تحت الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کا پابند ہے وہ اس امر کو بھی یقینی بنائے کہ آئین کے آرٹیکلز 62,63 پر پورا نہ اترنے والے امیدوار آنے والے الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔ وہ گذشتہ روز خرم نواز گنڈا پور سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کے دباﺅ میں دیگر فیصلوں کی طرح اس موقف سے بھی پسپائی اختیار کی تو ایسے انتخابات بے مقصد اور غیر آئینی ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...