پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہو گئی


لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کی بیماریوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ویکسین کی عدم دستیابی سے والدین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 91 مزید بچوں میں خسرہ مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔ لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد راولپنڈی بھکر او کاڑہ اور راجن پور میں 91 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 74 سے زائد بچے ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...