عام زندگی میٰں یہ دیکھا گیا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے خواتین کا جذبہ مرد کے مقابلہ میں زیادہ ہوتا ہے ، کہا جاتا کہ وہ نرم دل کی مالک ہوتی ہیں ، جب وہ دیکھتی ہیں کہ کوئی بچہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے امتحان میں نہیں دے رہا ، اسکا داخلہ ممکن نہیں ، کسی جوان بچی کی شادی میں مالی مشکلات ہیں وہ خواتین اسکی مدد کیلئے سرکرداں ہوجاتی ہیں ۔ جدہ میں اسی جذبے کے تحت درد دل رکھنے والی خواتین نے گزشتہ کئی سالوں سے © ’ پاکستان انجمن خواتین ‘ Pakistan lidies group بنا رکھا ہے ، جسکی چئیرپرسن اسوقت کے قونصل جنرل کی اہلیہ ہوتی ہیں تاکہ کام کو مزید سرگرمی کیاجائے،صرف جدہ میںنہیں جب سے موجودہ سفیرمحمد نعیم خان یہاں تعنیات ہوئے ہیں اس قسم کے کام انکی بیگم انیلہ نعیم خان کی سربراہی میں ریاض میں جاری ہیں ، امدادی کاموںکے علاوہ سعودی عرب میٰں رہتے ہوئے یہ خواتین پاکستان کی ثقافت کو سعودی اور یہا ں موجود دیگر ممالک کی خواتین میں روشناس کرانے کیلئے تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں جس میں پاکستان کی دستکاری نمائیش،پاکستانی فوڈفیسٹول سے،پاکستان کی ثقافت کو روشناس کرانے کیلئے ہمارے صوبوں کی ملبوسات،موسیقی، نیز شادی بیاہ کی تقریبات وغیرہ کا اہتمام شامل ہے ۔ گزشتہ دنوں پاکستان لیڈیز گروپ نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ریاض سے سفیر پاکستان محمد نعیم خان، انکی اہلیہ انیلہ نعیم خان ، مہمان خصوصی جبکہ نئے آنے والے قونصل جنرل آفتاب کھوکر ، انکی اہلیہ افشان کھوکرخصوصی مہمان تھے ، محترمہ افشان کھوکرایک طرح سے میزبا ن بھی تھیں چونکہ وہ پاکستان لیڈیزگروپ کی چئیرپرسن بھی ہیں وہ نہائت سنجیدہ اورملنسار خاتوں سمجھ میں آئیں تقریب میں موجود خواتین کی رائے یہ تھی کہ قونصل جنرل آفتاب کھوکر کی طرح انکے بیگم میں بھی بھر پور ملنساری ہےں جس میں نوکر شاہی یا افسری کا کوئی عکس نہیں۔ لیڈیزگروپ کی خواتین خاص طور پر انکی کوارڈینٹر نگہت ندیم اور وائس کوارڈینٹر روبیلہ جمیل و دیگر اراکین بہت خوش تھے کہ محترمہ افشاں کھوکر کی سربرا ہیںمیں انکا گروپ اچھے اچھے کام کرے گا جس سے بچوں کی مدد ہی نہیں بلکہ ضرورت مند خاندانوں کی ممکنہ مدد،سعودی خواتین سے رابطہ، پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کیلے پاکستان کی ثقافت کی نمائیش جیسے کام کریگا۔ مذکورہ تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان محمد نعیم خان نے کہاکہ خواتین کی طاقت کونظر انداز نہیںکیا جا سکتا، انہوں نے پاکستان لیڈیز گروپ کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ میں لیڈیز گروپ کا شکر گزارہوںکہ انہو ں نے اتنی خوبصور ت تقریب میں موقع فراہم کیا کہ ہم کمیونٹی سے ملاقات کرسکیں۔انہوں نے کہا یہ جا ن کر خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان قونصیلٹ کے تحت آپکا فورم تعلیمی شعبہ اور پاکستان کے امیج کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔آپ ایک اعلی کام کررہی ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، انہوںنے کہا خواتین میں تنظیم اور اچھے کام کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں ہوتی ہیں ، خواتین ہی ہیں جو گھر کا نظام چلاتی ہیںقونصل جنرل آفتا ب کھوکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قونصیلٹ کا بنیادی مقصد کمیونٹی کی خدمت اورانکے مسائل کو حل کرنا ہے ، انہوں نے بتایا کہ قونصیلٹ میں جگہ کی تنگی ہے ، پاسپورٹ جمع کرانے تو لوگوں کو آنا پڑے گا مگر پاسپورٹ کی وصولی کیلئے ہم نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے جب پاسپورٹ تیار ہوگا تو ہمارا اسٹاف پاسپورٹ کے مالک کو آگا ہ کرےگا۔ اس سے لوگوںکاوقت بچے گااورزحمت نہیں اٹھانا پڑے گی انہوںنے کہاکہ ہم تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئے کام کررہے ہیںہمارے ٹارگیٹ میں اسکے علاوہ سعودی عرب میں اپنی تجارت کو فروغ دینا ہے جسکے لئے ہمیں قونصیلٹ کی مدد چاہئے ، فورم کی چئیرپرسن بیگم قونصل جنرل افشاں کھوکر نے اپنے خطاب میٰں کہا مجھے اس فورم کی چئیرپرسن ہونے پر خوشی ہے اور امید ہے ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی ، نیک نامی کیلئے کام کرینگے۔ کوشش کرینگے کہ ہماری طرف سے کسی بھی بچے یا خاندان کو مایوسی کاسامنا نہ کرناپڑے۔ بیگم سفیر پاکستان انیلہ محمد نعیم خان نے اپنے خطاب میٰں کہا کہ پاکستانی کلچر کو روشناس کرانے کیلئے ضروری ہے کہ منظم تقاریب کا اہتمام کیا جائے چونکہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کا کلچر ایک مظبوط اور خوبصورت ہے ۔انہوںنے تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ لیڈ یز گروپ کا بھر پور ساتھ دیں ۔تقریب سے ڈپٹی کوارڈینٹر روبیلہ جمیل نے خطاب میں بتایا کہ لیڈیز گروپ عنقریب پاکستانی قومی دن ۲۳ مارچ اور فوڈ فیسٹول کا اہتمام کرے گا جس میں پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کی خواتین کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ وہ ہماری ثقافت اور ملک سے روشناس ہوسکیں، تقریب سے فورم کی کوارڈینٹر نگہت ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا فورم کو خوشی ہے انہیں بہترین مشوروں اور ہدائت کیلئے بیگم سفیر پاکستان اور بیگم قونصل جنرل کی بھر پور حمائت حاصل ہے جن کے مشوروں سے ہم اپنا ٹارگٹ حاصل کرینگے ۔ نہائت پرتکلف عشائیہ کے بعد تقریب کے آخر میں پاکستان سے آئے ہوئے گلوکار ضیاءاحمد نے پاکستا ن سے آئے ہوئے مشہور طبلہ نواز معید کے ہمراہ نہائت خوبصورت غزلیںپیش کیںیہ تقریب جدہ کی ایک منفرد تقریب تھی جو صبح تین بجے تشنگی کے ساتھ ختم ہوئی ، تقریب کے اختتام تک مہمانان خصوصی تقریب مین موجود رہے،لیڈیزگروپ کی پذ یرائی کیلئے پی آئی اے ، ناس ائر، کی جانب سے ہوائی ٹکٹ دیئے گئے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی آئی اے سے آنے جانے کا ٹکٹ جسکی مالیت ستائیس سو ریال ہوتی ہے چونکہ بچوںکی فیسوں کیلئے فنڈز درکار ہیں اس ٹکٹ کو نیلام کیا گیا ،فورم کی ممبر سعدیہ کلیم نے وہ ٹکٹ ساڑھے تین ہزار کا خریدا،اسکے علاوہ تقریب میں پیپسی ، مہران مصالحے،لندن آیسکریم،ٹفنی بسکٹ ،اسٹار سپر مارکیٹ ، بوادی پولی کلینک ، ریسیٹورانٹس کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب کی نظامت نہائت خوبصورت انداز میں ماضی میں ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک حناءسیمع نے کی انہوںنے تقریب میں بھر پور تعاون کرنے پر پاکستان جرنلسٹ فورم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
”درددل کے واسطے پیدا کیاانساں کو“
Mar 10, 2013