لاہور(آئی این پی+ثنا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بروقت انتخابات کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی ‘ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے کر پٹ حکمرانوں کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے، سب کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کر نا ہو نگے ‘ہم محب وطن قوتوں کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہےں ‘مسلم لےگ ن اقتدار مےں آکر پارٹی منشورکے اےک اےک لفظ پر عمل کرےگی ۔ وہ رائے ونڈ مےں مر کزی جمعےت اہلحدےث کے سےکرٹری جنرل حافظ عبدالکر ےم سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ نوازشر ےف نے کہا کہ پاکستانی مسائل کا حل صرف اور صرف بروقت اور شفاف انتخابات سے ہے اور مسلم لےگ ن کا حتمی فےصلہ ہے کہ عام انتخابات کی راہ مےں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہےں کی جا ئےگی اور انتخابات مےں تاخےر ملک اور جمہو رےت کےخلاف سازش ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پانچ سالوں مےں قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہےں دیا جسکی وجہ سے آج پاکستانی عوام ان نااہل حکمرانوں کو اےک منٹ کےلئے برداشت کر نے کو تےار نہےں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ ن اقتدار کی نہےں ملک کی بقا اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔دریں اثناءمعروف نعت خوان عبدالرزاق جامی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی تقسیم قطعی طور پر میرٹ پر ہو گی اور پارلیمانی بورڈ مضبوط اُمیدواروں کی سفارش کرے گا اور چونکہ ہم نے پاکستان کو تبدیل کرنا ہے لہٰذا باکردار، دیانت دار لوگوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہیں اور مسلم لیگ ن ملک کے 18 کروڑ عوام کی توقعات پر پورا اُترے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم موجودہ بدعنوان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے تیار ہو چکی ہے اور ملک اس وقت جس صورت حال سے دوچار ہے، شفاف انتخابات کے ذریعے مضبوط اور باکردار سیاسی قیادت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہماری پہلی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہم خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جا رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے دروازے بھی ہر محب وطن پاکستانی کے لئے کھول دئیے گئے ہیں مگر آنے والوں کو غیر مشروط طور پر پارٹی میں آنا ہو گا۔