لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال کے چیئرمین حامد ناصر چٹھہ اور صوبائی سیکرٹری میاں آصف نے کہا پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی دہشت گردی کو جواز بنا کر انتخابات سے راہ فرار کو منصوبے بنا رہے ہیں، پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے عے لئے لیگی دھڑوں کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے، ہمارا مشن اقتدار نہیں ملک کو کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نجات دلانا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی موت مر رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادیوں کے ٹکٹ لینے والے اپنی سیاسی موت کو دعوت دیں گے۔