اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران حکومت کے قیام سے ایک ہفتہ قبل ہی این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وقار حیدر این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کر رہے تھے اور اس کیس کے بارے میں اہم معلومات بھی حاصل کر چکے تھے کہ گذشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر وقار حیدر کو ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے عہدے سے ہٹا کر جاوید حسین شاہ کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ گیارہ مارچ کو این آئی سی ایل کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ اس موقع پر وقار حیدر ہی پیش ہوں گے۔