نواز شریف کی بدولت جمہوریت‘ زرداری ٹولے نے صرف لوٹ مار کی: زبیر گل یوتھ کانفرنس آج ہو گی

Mar 10, 2013

لندن (پ ر) الیکشن 2013ءمیں واضح برتری کے آثار اب عوام الناس کو مسلم لیگ (ن) کے نظر آ رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے مدبر سیاست دان کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت بھی اور جمہوریت کی بقا بھی قائم رکھی۔ زرداری اور ان کے حواریوں نے صرف اور صرف لوٹ مار کو اپنا مقصد بنائے رکھا۔ یا پھر وہ گلا پھاڑ پھاڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف بولتے رہے۔ آج وہ قوم کی نظروں سے گر چکے ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زبیر گل صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ نے کیا۔ والتھم فارسٹ ٹاﺅن ہسپتال کے کونسل چیمبر میں آج شام 5بجے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے زیراہتمام یوتھ کانفرنس ہو گی۔ صدارت صدر مسلم لیگ برطانیہ زبیر گل کریں گے۔

مزیدخبریں