لاہور (اے پی اے ) سربراہ تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا ہے کہ امریکہ جینومک ہتھیاروں کا استعمال کر کے بھیانک جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ،امریکہ کی جانب سے جینومک ہتھیاروں کی مدد سے قتل و غارت کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے جس کی تصدیق سی آئی اے بھی کر چکی ہے کہ 2007میںکیوبا کے صدر فیدل کاسترو کو ہلاک کرنے کےلئے بھی جینومک ہتھیاروں کے استعمال کی کوشش کی گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ پیراگوئے کے سابق صدر فرنانڈو لوگو،برازیل کے سابق صدر لولاڈی سلوا اور ڈلما روسف،وینزویلا کے ہوگو شاویز ،ارجنٹائن کے سابق صدر سمیت جنوبی امریکہ کے امریکہ مخالف کئی صدور کوجینومک ہتھیاروں کے ذریعے کینسر کے مرض میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی ،حتی کہ جنوبی امریکی ممالک کے جتنے بھی امریکہ مخالف سربراہ تھے سب کے سب کو کینسر ہونے کی یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے تمام مخالف حکمرانوں کو کینسر کے مرض میں ہی مبتلاءکیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہوگو شاویز کی وفات پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جینومک ہتھیاروں کی مدد سے قتل و غارت کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جا رہی ہے جس کی تصدیق سی آئی اے بھی کر چکی ہے، پیراگوئے کے سابق صدر فرنانڈو لوگو، برازیل کے سابق صدر لولاڈی سلوا اور ڈلما روسف،وینزویلا کے ہوگو شاویز ،ارجنٹائن کے سابق صدر سمیت جنوبی امریکہ کے امریکہ مخالف کئی صدور کوجینومک ہتھیاروں کے ذریعے کینسر کے مرض میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی۔