لاہور (پ ر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرانتظام ہونیوالی آٹھویں زونل گیمز اختتام پذیر ہو گئیں۔ فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی او ٹیوٹا خالد محمود اور سابق اولمپئن محمد ثقلین تھے۔ خالد محمود نے کہا کہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں، وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔