’’بہار شاہ روڈ لاہور کینٹ کو جلد مرمت کیا جائے‘‘

مکرمی! ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ علاقے کے ایم این اے ، ایم پی اے کی توجہ بہار شاہ روڈ لاہور کینٹ جو کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں یہ ایک اہم شاہراہ ہے جو جوڑے پل سے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور ملحقہ علاقے کو ملاتی ہے اور دیار غیر سے آنے والے لوگ بھی اس سڑک کو استعمال کرتے ہیں یہ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں۔ اس پر گزرنے سے آئے دن گاڑیاں خراب اور حادثات کا شکار ہوتی ہے اور ٹریفک کے بہائو میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں جس سے لوگ پریشان رہتے ہیں اس سڑک پر جابجا تجاوزات کی بھرمار ہے۔(انور حسین بھٹی)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...