’’پودوں پر موسمی اثرات ‘‘

Mar 10, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! ہم باغات کو سردی کے کپڑا اور گرمی کی تپتی دھوپ سے بچانے کی طرف کم توجہ دیتے ہیں جبکہ زرعی پیدوار کی کامیابی کا انحصار پودوں کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے سخت سردری ، گرمی، ژالہ باری اور آندھیوں سے چھوٹے اور بڑے پودے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ لہذا پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے سدا بہار پودے سردی اور کورے سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ جس سے پیدا وار اور کوالٹی میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔ نتیجتاً کاشتکاروں کی آمدن کم ہو جاتی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
(طیبہ جبیں فلوریکلچر ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور)

مزیدخبریں